دانتوں کی صحت کا راز

دانت ہمارے جسم کا اہم حصہ ہیں کیونکہ ہم دانتوں سے کھانا چباتے ہیں دانتوں کے متعلق ہمارے ہاں لوگوں کو اتنی آگہی نہیں ہے اور بہت سے لوگ دانتوں کی صفائی کو نظر انداز کر دیتے ہیں اور چنانچہ منہ اور دانتوں کے مسائل سے دوچار ہوتے ہیں ڈینٹسٹ کی رائے ہے کہ دن میں صبح شام دو بار برش کریں کھانے کے فورا"بعد کلی کریں ایسا نہ کرنے کی صورت میں دانتوں پر کھانا جم جاتا ہے اور منہ میں بیکٹیریا کی مزید افزائش ہوتی ہے جس سے دانتوں اور مسوڑھوں کے مسائل جیسے کیڑا لگنا ،مسوڑھوں کی سوزش ،منہ سے بدبو وغیرہ جنم لیتے ہیں
بہت سے لوگوں کا خیال ہےکہ زور زور سے برش دانتوں پر کرنے سے دانت صاف زیادہ اچھے ہوتے ہیں حالانکہ ڈینٹسٹ کی رائے اس کے بلکل مختلف ہے اس طرح برش زور سے کرنے سے دانتوں کی حفاظتی تہہ جسے انیمل کہتے ہیں اتر جاتی ہے اور انیمل کےنیچے والی حساس تہہ جسے ڈینٹین کہتے ہیں نظر آنے لگ جاتی ہے ایسے دانتوں کے مریضوں میں ٹھنڈاگرم زیادہ لگتا ہے ایسے مریضوں کے مسوڑھے بھی متاثر ہوتے ہیں انکے دانت زیادہ حساس ہوتے ہیں اس لئے جب بھی برش کریں آرام سے نرم ریشوں والے برش سے برش کریں
بہت سے لوگ اس بارے میں نہیں جانتے کہ تین سال سے چھوٹے بچوں کے منہ کی صفائی کا خیال کیسے رکھا جائے
دو ماہ تک کے بچوں کو ھاتھ کی انگلی پر Gauzeگاز یا کوئی نرم کپڑا لپیٹ کراور سادے پانی سے تھوڑا کپڑے یا Gauzeگاز جو بھی آپ استعمال کررہے ھوں کو گیلا کرکے بچے کے منہ کو احتیاط سے کؑھول کر مسوڑھوں اور زبان پر گولائی رخ میں پھیر کر صاف کیا جا سکتا ہے
جب بچے کے منہ میں پہلا دودھ کا دانت آجائے تو چھوٹے سائز کےنرم برش پر بغیر ٹوتھ پیسٹ لگائے صرف پانی سے برش گیلا کرکے بچے کے دانتوں کو صاف کریں جب تک بچہ دو سال کا نہ ہو جائے اس طرح ہی دانتوں کی صفائی کا خیال رکھیں دو سال کے بعد بچے کو برش پر بچوں والی مخصوص ٹوتھ پیسٹ مٹر کے دانے کے بربر لگا کر صبح شام بچوں کو برش کروائیںدن میں دو بار اپنے دانتوں اور زبان پر برش کیجئے
صحت بخش اور متناسب خوراک کا استعمال کیجئے
دانتوں میں باقائدگی سے خلال کرنا بھی دانتوں کو صحت مند اور چمکدار رکھتا ہے
تمباکونوشی سے پرہیز کیجئے
دانتوں کا خیال رکھ کے آپ انکی صحت اور عمر میں اضافہ کر سکتے ہیں
کسی تکلیف یا پچیدگی کی صورت میں فورا" ماہر دندان سے رجوع کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

حیوانی پروٹین کی کمی سے پیدا ہونے والی بیماریاں

لمبی عمر پانےکاراز